اڈپی ، 30 / ستمبر (ایس او نیوز) شہر میں واقع سرکاری ملازمین کے کوارٹرس میں سلسلہ وار چوری کی وارداتوں سے عوام حیران ہوگئے ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ چوروں نے سٹی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے مشن کمپاونڈ علاقے میں موجود 6 سرکاری کوارٹرس کو نشانہ بنایا اور دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوتے ہوئے وارداتیں انجام دیں ۔ ابھی صرف ایک گھر سے 120 گرام سونے کے زیورات اور 20 ہزار روپے نقد چوری ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ بقیہ گھروں سے چرائے گئے مال و اسباب اور مالیت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔
تعجب خیز بات یہ ہے کہ چوری کی وارداتیں ٹاون پولیس اسٹیشن کے صرف چند میٹرس کی دوری پر انجام دی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ ان سرکاری کوارٹرس کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب نہیں کیے گئے ہیں اور سیکیوریٹی گارڈس کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے ۔
ایڈیشنل ایس پی کرائم پی اے ہیگڈے، ڈی وائی ایس پی پربھو، ٹاون انسپکٹر، سی ایم سی صدر پربھاکر پجاری اور دیگر ذمہ داران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔
پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔